خانیوال:روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری سراپا احتجاج

خانیوال:روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری سراپا احتجاج

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )فضل پارک روڈ اور عثمان معظم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گڑھے بن گئے ، شہریوں کی گاڑیاں موٹر سائیکلیں کھٹارہ بننے لگیں۔۔۔

منتخب عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں سے منہ موڑ لیا، شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق فضل پارک روڈ،عثمان معظم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی بنیادی وجہ سیوریج لائن بچھانے کے بعد سڑک کی تعمیر نہ کرنا ہے ۔ شہریوں کی گاڑیاں،موٹر سائیکلیں کھٹارہ بنتی جارہی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران کسی قسم کا کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کروا رہے جس کیوجہ سے علاقہ مکین موجودہ حکومت کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا رہے ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں