ڈی جی اینٹی کرپشن کا کھلی کچہری منعقد کرنے کاحکم

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کھلی کچہری منعقد کرنے کاحکم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا حکم دیا ۔۔

جس پر آج ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں عام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسرز کو سائیلان کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نے باہمرائی سرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی وہاڑی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔انور خان بلوچ اور سرکل افیسر منصور منیر خان نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں کی حق رسی کی گئی ضلع لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال نے عوام کے مسائل سنے اور لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کو جلد از جلد انصاف ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سننے کے بعد اور ان کے فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری لگانے کو خوش آئنداقدام قرار دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں