بوریوالا میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی چکی پکڑی گئی

بوریوالا میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی چکی پکڑی گئی

بورے والا(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی چکی پکڑ لی ۔

تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے عاصم جاوید کی قیادت میں عتیق ٹاؤن بورے والا میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی چکی پکڑ لی 600 کلو ملاوٹی ہلدی پاوڈر،300 کلو سرخ مرچیں،20 کلو میتھی پاوڈر،175 کلو جعلی پیکنگ میٹیریل ضبط،50 کلو لکڑی کا چورا اور بھاری مشینری بھی ضبط کر لی گئی جعلسازی پر چکی مالکان کیخلاف تھانہ صدر بورے والا میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جعلی اور ملاوٹی مصالحہ جات کی سپلائی ناکام بنا دی مصالحہ چکی کی انسپکشن کی گئی تو مصالحہ جات کی تیاری میں لکڑی کے چورے کی ملاوٹ کی جا رہی تھی ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کو معروف برانڈز کے لیبل کی پیکنگ کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا مضر صحت مصالحہ جات کے سیمپل لے کر مزید جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں ایسے ناسوروں کا جڑ سے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں