8خطرناک اشتہاری گرفتار،پانچ چوری شدہ گاڑیاں برآمد

8خطرناک اشتہاری گرفتار،پانچ چوری شدہ گاڑیاں برآمد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑھ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

پٹرولنگ پولیس مظفر گڑھ نے مارچ میں قانون شکن افراد کے خلاف 108 مقدمات درج کرائے ، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے 1012 موٹر سائیکل تھانہ بند کرائے گئے جبکہ غیرقانونی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 54 عدد مقدمات درج کرائے گئے ،اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف 10221 چالان کیے گئے ۔ جدید ٹیکنالوجی ای پولیس کا استعمال کرتے ہوئے 08 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے اور 05 چوری شدہ گاڑیاں برآمد بھی کی گئیں۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 313 پودا جات لگائے گئے ۔ گمشدہ بچوں کو ان کے اصل وارثان کے سپرد کیا گیا اور متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفر گڑھ محمد زبیر خان بنگش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مارچ 2024 میں پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑھ کی کارکردگی دیگر تمام اضلاع سے نمایاں رہی ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس شاہراؤں کو محفوظ بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں