کوٹ ادو،ایک اور ٹرانسفارمرچوری ،12روز سے بجلی بند

کوٹ ادو،ایک اور ٹرانسفارمرچوری ،12روز سے بجلی بند

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی مرکز میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،ایک اور ٹرانسفارمرچوری کرلیاگیا۔۔۔

ائے روز ٹرانسفارمر کی چوریوں سے مکین مشکلات کا شکار،12روز سے بستی کی بجلی بند،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلعی مرکز میں ٹرانسفارمرچور گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا،12روزقبل تھانہ صدرکوٹ ادو کے علاقہ بڈھے والا کی بستی جنوں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور ٹرانسفارمر 25کے وی چوری اتارکرلے گئے ،پولیس صدرکوٹ ادو نے سب انجئیرمحمدعربی کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ٹرانسفارمرچوری ہونے سے واپڈاکی جانب سے دوسراٹرانسفارمرنہیں لگایاگیا جس پر 12روز سے علاقہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے ،دوسری طرف ٹرانسفارمرچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پراہل علاقہ شدیداذیت میں مبتلا ہیں،واضع رہے کہ 2ماہ کے دوران شہر کے گنجان آباد علاقوں سمیت دیہی علاقوں سے درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمرچوری ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں