شجاع آباد، بی آئی ایس کی ادائیگی دوبارہ شروع ہوگئی

شجاع آباد، بی آئی ایس کی  ادائیگی دوبارہ شروع ہوگئی

شجاع آباد(نامہ نگار)چند روز قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیوائس ہیک ہونے کے بعد روکا گیا رقم کی تقسیم کا عمل شروع کرادیا گیا ہے ، مستحق خواتین کو رقم مہیا کی جارہی ہے۔۔۔

عرفان ملک۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ملتان میڈم نائلہ صدیقی کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاع آباد عرفان ملک نے شجاع آباد شہر، لودہراں روڈ، جلال پور روڈ اور راجہ رام میں پانچ مختلف جگہوں پر رقم کی تقسیم شروع کرادی ہے ۔ چند روز قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیوائس ہیک ہونے کے بعد رقم کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان ملک نے اپنے عملہ کے ہمراہ تمام پوائنٹس کو چیک کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ رقم حاصل کرنے والی مستحق خواتین نے دوبارہ رقم کی تقسیم کے عمل کو شروع کرنے پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں