ڈاکوئوں نے تاجر کو لوٹ لیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

ڈاکوئوں نے تاجر کو لوٹ لیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

ملتان (لیڈی رپورٹر ) دہلی گیٹ کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر کو لوٹ لیا گیا ، ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ۔۔

احمدنان دہلی گیٹ سے 50ہزار روپے لوٹ لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر تاجروں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے دہلی گیٹ چوک پر ٹائر جلا بطور احتجاج روڈ بند کردیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران دہلی گیٹ کپڑا مارکیٹ کے صدر صبغت اللہ ، انجمن تاجران دہلی گیٹ کے صدر وہاج قریشی ،انجمن تاجران دولت گیٹ کے صدر چودھری عثمان جٹ ، محمد اسلم ، محمد جاوید ، شعیب ، اقبال احمد و دیگر رہنماؤں نے کی ، مظاہرے میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ تاجراورعوام چوروں،ڈاکوؤں کے ہاتھوں آئے روز لٹ رہے ہیں،مگر ملتان پولیس ان پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے اور بے بس نظرآرہی ہے ، نان سٹاپ وارداتوں کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار کرنا محال ہوتاجارہاہے ، دن دیہاڑے ، دکانیں تو ایک طرف مساجد بھی محفو ظ نہیں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں