ویسٹ مینجمنٹ نے عید صفائی آپریشن کا آغاز کردیا

ویسٹ مینجمنٹ نے عید صفائی آپریشن کا آغاز کردیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے پیش نظر زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔۔

 شہری علاقوں سے ملحقہ یونین کونسلز کی صفائی کیلئے مشینری فیلڈ میں اتار دی گئی۔ ہیڈ محمد والا روڈ، بائی پاس اور متی تل روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کیا گیا۔ دوران صفائی آپریشن سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی کی سربراہی میں صفائی سکواڈ نے 100 ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا۔ سی ای او شاہد یعقوب کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد میں کمپنی اپنی حدود سے باہر علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم میں 35 سے زائد یونین کونسلز کو ایک مرتبہ زیرو ویسٹ کیا گیا۔ نئے ویسٹ کولیکشن ماڈل کے تحت ملتان ڈویژن میں بھی صفائی آپریشن کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں