عید پر طالبعلم سمیت دو افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

عید پر طالبعلم سمیت دو افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )عید الفطر کے موقع پر سیکنڈ ایئر کے طالبعلم سمیت دو افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔

 رضوان خان گاڈی کی مدعیت میں ای ٹی او مخدوم غلام قاسم، دو بیٹوں اور ایک ساتھی کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیل تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج ایف آئی متن کے مطابق وارڈ نمبر 14 ڈی کے رہائشی محمد رضوان الزمان گاڈی اپنے سسرال کے گھر عید ملنے گیا اور اسد بلال عرف بلو اور فیصل حیات کیساتھ بیٹھا ہواتھا کہ علی حمزہ گرمانی اور اشفاق حسین پہنچے تو کہا ان کے خالو عطاء محمد کے گھر سٹی میرج ہال کے نزدیک چھوڑ دے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر جارہے تھے گرلز کالج کراس کرکے پختہ روڈ پر پہنچے تو سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سامنے رکی شہباز قاسم عرف مگا مخدوم، بلال قاسم عرف پوما مخدوم، ثاقب عرف جام ساقی نے فائرنگ شروع کردی جس سے اسد بلال عرف بلو بریار اور علی حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اس سے قبل مخدوم گروپ کا کاشف ملیہہ فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جس کی صلح کے لئے مخالف گروپ گیا تھا اور صفائی میں کہا کہ کاشف پر اسد بلال بلو نے فائرنگ نہیں کی لیکن مخدوم گروپ باضد تھا کہ بدلہ لیں گے ،ایکسائز آفیسر مخدوم غلام قاسم نے کلاشنکوف اٹھا کر بیٹوں اور ساتھی کو دی اور کہا اسد بلال عرف بلال بلو برار کو تلاش کرکے جان سے ماردیں جبکہ عیدالفطر کے موقع پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔شہریوں نے امن و امان کی ناقص صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ڈی ایس پی کوٹ ادوثناء اللہ خان مستوئی نے گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں، پولیس کی بھاری نفری قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پرچھاپے مار رہی ہے ،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں