والدین سے محروم بچے اجتماعی ذمہ داری ، مریم خان

والدین سے محروم بچے اجتماعی ذمہ داری ، مریم خان

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈویژنل انتظامیہ عید کے پر مسرت موقع پر بے معاشرے کے ہر طبقہ کی خوشیوں میں شریک رہی۔

خواتین جیل میں قید خواتین قیدیوں، عافیت سنٹر میں مقیم بے سہارا بزرگوں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، ایس او ایس ویلیج میں رہائش پذیر بچوں، کینسر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں عیدی، تحائف تقسیم کئے گئے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے عید پر اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر میں بزرگ شہریوں کیساتھ ناشتہ بھی ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم آکر دلی سکون محسوس ہوا،بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جسکا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔سینئر سیڑیزن ہماری ذمہداری، انکو ہر سہولت فراہم کی جائے ۔ بعدازاں کمشنر مریم خان نے او ایس ویلج کے بچوں کیساتھ وقت گزارا۔اور کہا کہ سب کو خوشیوں میں شریک کرنا عیدالفطر کا پیغام ہے ۔والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ،درسگاہ ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلیج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں۔ مریم خان نے عید کے روز علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیورج و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھرپور استعداد کار سے کام کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں کیساتھ گلیوں میں بھی بھرپور صفاء کرنے اور گرین بیلٹس،فٹ پاتھ کی صفاء پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں