ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عید پر خصوصی صفائی ،ستھرائی مہم

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عید پر خصوصی صفائی ،ستھرائی مہم

ملتان(خبرنگارخصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے صفائی انتظامات کئے گئے ۔

 ترجمان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز عملہ صفائی نے مشینری کے ساتھ فیلڈ میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا۔ مساجد، عید گاہوں، قبرستانوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی کی گئی۔ نئے لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے روٹس مکمل کلیئر کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے شہر میں صفائی انتظامات چیک کئے ۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پارکوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی کیمپ بھی قائم کئے ، صفائی کنٹرول روم 1139 پر موصول شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں خالی پلاٹس کی مکمل صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، ستھرا پنجاب مہم کے دوران زیرو ویسٹ سٹی کے ماڈل کو عملی جامہ پہنانا ٹاسک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں