عید پر 220میپکو کسٹمر سروس کھلے رہے ،3شفٹوں میں ملازمین تعینات

عید پر 220میپکو کسٹمر سروس کھلے  رہے ،3شفٹوں میں ملازمین تعینات

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں عیدالفطر کی تعطیلات ۔۔

میں بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی جاری رہی۔جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی صارفین کی شکایا ت کے اندراج و ازالے کے لئے 220سے زائد کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمرکمپلینٹ سنٹر 10تا12اپریل کے دوران کھلے رہے جہاں تین شفٹوں میں سٹاف نے خدمات سرانجام دیں ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورکنٹرول سنٹر میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں چیف انجینئرز ، ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے خدمات سرانجام دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں