امن کا قیام شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ، کامران خان

 امن کا قیام شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ، کامران خان

ملتان (کرائم رپورٹر)جامع مسجد پولیس لائنز ملتان میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان۔۔

، آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان صادق علی نے جامع مسجد پولیس لائنز ملتان میں عید کی نماز ادا کی ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف، سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، ایس ایس پی راؤ نعیم شاہد، ایس پی لیگل حاکم علی نول اور دیگر افسروں نے بھی جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد تمام پولیس افسروں و ملازمین سے عید ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ۔انہوں نے اس موقع پر شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کا امن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پولیس لائنز ملتان میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں افسروں و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں