پولیس بھر تی شفاف اور سو فیصد میرٹ پر ہوگی: ڈی آئی جی

پولیس بھر تی شفاف اور سو فیصد میرٹ پر ہوگی: ڈی آئی جی

لودھراں(سٹی رپورٹر ) قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو ہی پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ریکروٹمنٹ بورڈ محمد شہزاد آصف خان نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، ڈرائیور زاور ٹریفک اسسٹنٹ کے جسمانی ٹیسٹ اور پیمائش کے موقع پر کیا۔جسمانی پیما ئش کی نگرانی کیلئے ریکروٹمنٹ بورڈ میں سینئر پولیس افسران شامل ہیں جن میں چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپشل برانچ محمد شہزاد آصف خان جبکہ ممبران میں ڈی پی او حسام بن اقبال،عرفان عامر ایس پی سپیشل برانچ بھرتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف نے کہا کہ امیدوار اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ کسی کو رشوت مت دیں ،بھرتی شفاف اور سو فیصد میرٹ پر ہوگی۔اس موقع پر ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ امیدواروں کی جسمانی پیمائش کی جارہی ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد میرٹ پر فزیکل ٹیسٹوں کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جسمانی ٹیسٹ کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جارہی ہے اور جسمانی پیمائش میں کامیاب امیدوار اگلے مرحلے میں دوڑ میں حصہ کے اہل ہونگے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں