آفیسر ز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے کامیاب عہدیداروں کا اعلان

آفیسر ز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے کامیاب عہدیداروں کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)آفیسر ز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔۔

 نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار زبیر خان نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ کسی بھی حلقہ سے کوئی اعتراض/ مشاہدہ موصول نہ ہونے کے بعد، زکریا آفیسرز الائنس کے امیدوار آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے عہدیدار منتخب ہوگئے ہیں ۔ان عہدیداروں میں رانا جنگ شیرصدرانجینئر عمران احمد شیخ سینئر نائب صدر کامران تصدق نائب صدر،ملک خلیل احمد کھوڑجنرل سیکرٹری، عظمت علی جوائنٹ سیکرٹری فیصل اکرم فنانس سیکرٹری،سید شہزاد علی پریس سیکرٹری ندیم اعظم سپورٹس سیکرٹری (مرد) فرزانہ گل شامل ہیں جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں مظفر احمد شیخ، انجینئر سعود منیر، فاروق احمد، مظہر سعید خان، محمد عمران، منور حسین جعفری، طاہرہ ملک، رافع محمودسپورٹس سیکرٹری (خواتین) شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں