ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنا ترجیح، سی پی او صادق علی

ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل  حل کرنا ترجیح، سی پی او صادق علی

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے ریٹائرڈ پولیس افسروں سے ملاقات کی۔

 انہوں نے پولیس افسروں کی محکمہ پولیس میں گراں قدر خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سی پی او ملتان نے ریٹائرڈ افسروں کو گلدستے اور تحائف دیئے ۔سی پی او ملتان نے کہا کہ جب بھی آپ کو کوئی مسئلہ ہو تو ہمارے دفاتر آپ کے کھلے ہیں۔ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں