مختلف اوقات میں آج اور کل بجلی بند رہے گی

مختلف اوقات میں آج  اور کل بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، فیڈرز کی ایریاپلاننگ اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 17اور18اپریل 2024ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

 اس بندش سے 18اپریل کو ملتان سرکل کے 11کے وی پیر خورشید،شمس آباد،واحدت کالونی،معصوم شاہ،سلار واہن،موسیٰ پاک،پیر بخاری اور بچ ولاز فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11کے وی میکے والا ،اللہ وسایا اورسٹی1، 2 فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،132کے وی وہاڑی روڈ،قاسم پور اور قاسم باغ گرڈ اسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر کے دوران مختلف اوقات میں 70سے 80میگاواٹ کی لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں