فرائض میں غفلت اور نااہلی پرمیپکو کے 4 اہلکار معطل

 فرائض میں غفلت اور نااہلی  پرمیپکو کے 4 اہلکار معطل

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر4اہلکاروں کو معطل کردیاہے ۔

 معطل ہونے والوں میں سٹی سب ڈویژن رحیم یار خان کے ایس ڈی او وزیر علی شاہ اور قائمقام میٹرانسپکٹر محمد طاہر خان،کوٹ ادو ڈویژن کے جونیئر کلرک غلام مرتضیٰ اور شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان کے میٹرریڈر محمد عالم شامل ہیں ۔ معطل ہونے والے اہلکاروں کو میپکو ہیڈ کوارٹراور ملتان سرکل اٹیچ کیاگیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں