منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج

 منشیات فروشی کے الزام میں سات  افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیئے ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس نے ملزم انور سے 20لیٹر شراب،ممتازآباد پولیس نے ملزم شیر سے 20لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم افضل سے 1300گرام چرس،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اسلم سے 10لیٹر شراب،ملزم سلیم سے 1025گرام چرس ،ملزم خضر سے 1020گرام چرس جبکہ قادرپورراں پولیس نے ملزم عرفان سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں