میپکو آپریشن،مزید145بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

میپکو آپریشن،مزید145بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران 145افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ایک لاکھ81 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 54 لاکھ33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ 114بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروائے گئے ۔ایس ڈی او میپکو بوسن روڈ سب ڈویژن کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران7 افراد ڈائریکٹ تاروں اور میٹرز میں خرابی کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔قادر آباد ساہیوال میں ایک زرعی ٹیوب ویل پر میٹر آہستہ کرکے اور ایک گھریلو صارف کو ڈائریکٹ ٹرمینل میں تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ ساہیوال روڈ عارفوالہ اور نور پور پاکپتن میں 2 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ ڈویژنل سرویلنس ٹیم چشتیاں نے ایک تھری فیز میٹر پر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی ۔ ڈویژنل سرویلنس ٹیم جامپور نے علی الصبح چیکنگ کے دوران3 افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ شادن لنڈ ڈی جی خان کے علاقہ واجب الادا بجلی بلز کی عدم ادائیگی پر زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشنز منقطع کر دئیے ۔ ٹیوب ویلوں کے ہائی ٹینشن سپین اتار لئے گئے ۔ تونسہ ڈویژن کی ٹیموں نے 6 افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، متعدد گھروں کو بجلی چوری کروائی جا رہی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں