گندم خریداری شروع نہ ہوسکی ، کسان سراپا احتجاج

 گندم خریداری شروع نہ ہوسکی ، کسان سراپا احتجاج

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) خانیوال میں گندم کی خریداری شروع نہ ہوسکی گندم کا خریدار نہ ہونے کے برابر ہے غلہ منڈی میں تین ہزار روپے تک گندم ادھار میں فروخت ہونے لگی۔۔۔

 کسان سراپا احتجاج بن گئے حکومت پنجاب نے گندم کی قیمت انتالیس سو روپے مقرر کی لیکن خریدنے والا کو ئی نہیں کسانوں نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگی کھادیں ،مہنگا ڈیزل خرید کر گندم کاشت کی اب 28سو روپے سے تین ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی ہے اس حساب سے ہمارا خرچہ بھی پورا نہیں ہورہا کسانوں کا کہنا ہے ہماری نقد قیمت پر تین ہزار روپے کے حساب سے بھی کوئی خریدنے والا نہیں آڑھتیوں کے ہاتھوں کاشتکاروں کا بری طرح سے استحصال جاری امدادی قیمت کے برعکس گندم کی بے قدری کے باعث کپاس کی بجائی کا تعین کردہ حکومتی ہدف ناممکن ہوگیازرعی سنٹرز پر باردانہ کی تقسیم کا عمل تا حال شروع نہ ہوسکا کسانوں کا احتجاج کسانوں نے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں