تاجروں نے جعلی پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کو دھر لیا

تاجروں نے جعلی پیسٹی  سائیڈ انسپکٹر کو دھر لیا

بورے والا ( نمائندہ دنیا)غلہ منڈی میں تاجروں نے جعلی پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کو دھر لیا ، جعلی انسپکٹر زرعی ادویات کی دوکانوں کو چیک کر رہا تھا ۔

 تاجروں نے دھلائی کے بعد حوالہ پو لیس کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق غلہ منڈی میں تاجروں نے جعلی پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کو دھر لیا ،نواحی گاؤں 98ای بی کا رہائشی محمد وسیم خود کو پیسٹی سائیڈ انسپکٹر بتا کر غلہ منڈی میں دوکانوں کو چیک کر رہا تھا کہ تاجروں نے شک ہو نے پر پتہ جوئی کی تو محمد وسیم جعل ساز نکلا جس پر تاجروں نے دھلائی کے بعد اسے حوالہ پو لیس کر دیا پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں