میونسپل کمیٹی ریفرنڈم، آل ورکرز اتحاد یونین کا پینل کامیاب

میونسپل کمیٹی ریفرنڈم، آل ورکرز  اتحاد یونین کا پینل کامیاب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی ایمپلائز ریفرنڈم کامیابی سے ہمکنار ، آل ورکرز اتحاد یونین پورا پئنل سخت مقابلہ کے۔۔

 بعد 3 ووٹوں سے کامیاب ، چودھری عبدلرزاق گجر صدر ، ندیم مہلا جنرل سیکرٹری منتخب مدمقابل میونسپل ایمپلائز یونین کے امیدوار صدر چودھری آصف جاوید 142 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی ایمپلائز ریفرنڈم میں دو گروپس آل ورکرز اتحاد یونین اور میونسپل ایمپلائز یونین نے حصہ لیا۔ آل ورکرز اتحاد یونین کی جانب سے شاہ محمد چیئرمین ، چوہدری عبدالرزاق گجر صدر ، محمد جاوید سینئر نائب صدر ، بابر شوکت بانی یونین ، چودھری عنایت چیف ایگزیکٹو جبکہ ندیم مہلا نے جنرل سیکرٹری ، شمعون عنایت وائس چیئرمین ، عامر احسان سینئر نائب صدر ، منور رفیق نائب صدر ، محمد عرفان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، جمعہ عزیز جوائنٹ سیکرٹری ، اللہ دتہ یوسف آفس سیکرٹری ، راشد علی انور فنانس سیکرٹری ، رانا اعجاز میڈیا سیکرٹری ، کوثر پروین نے نائب صدر خواتین کی نشست پر بطور امیدوار ریفرنڈم میں حصہ لیا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں