ایگزیکٹو ڈائریکٹر برن یونٹ ڈاکٹر نوید اختر مستعفی

ایگزیکٹو ڈائریکٹر برن یونٹ  ڈاکٹر نوید اختر مستعفی

ملتان(لیڈی رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ڈاکٹر نوید اختر نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ۔۔۔

ان سے قبل ان کے دست راست سینئر رجسٹرار ڈاکٹر احمد ملک کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے معطل کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ادھر ڈاکٹر نوید اختر کی جانب سے اپنا استعفیٰ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ کوشش کی کہ اپنی ذمہ داری نبھا سکوں لیکن برن یونٹ میں آپس کے اختلافات ،سیاسی مداخلت اور دیگر معاملات کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں