سعید احمد کو سی ای او کارپوریشن کا اضافی چارج تفویض

سعید احمد کو سی ای او کارپوریشن  کا اضافی چارج تفویض

ملتان(وقائع نگار خصوصی)میونسپل افسر ریگولیشن سعید احمد کو سی او کارپوریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ سی او کارپوریشن چودھری فرمائش عمرہ کی ادائیگی کیلئے چھٹیوں پر ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر مریم خان نے سعید احمد کو انسداد تجاوزات کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کارپوریشن سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں