حکمران ریلیف نہیں دے سکتے تو مستعفی ہوں، طارق کریم

حکمران ریلیف نہیں دے سکتے  تو مستعفی ہوں، طارق کریم

ملتان (لیڈی رپورٹر) موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے صدر چودھری طارق کریم نے کہا ہے کہ۔۔۔

 300یونٹ فری بجلی دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک ماہ میں تین بار بجلی اور پٹرول کے دو بار ریٹس بڑھا دئیے ۔حکمران اقتدار سے قبل دوست اور اقتدار ملنے کے بعد عوام کے دشمن بن جاتے ہیں گیس نرخ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں عوام مہنگائی سے بے حال اورخود کشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔حکومت وقت جوابدہ ہے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے عہدیداروں کے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں