کسانوں کو باردنہ ملا نہ گندم خریداری شروع ہوسکی

کسانوں کو باردنہ ملا نہ گندم  خریداری شروع ہوسکی

ملتان (جام بابر سے ) پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال نہ توکسانوں کو باردانہ کی فراہمی کی گئی ہے اور نہ ہی گندم کی خریداری شروع کی گئی۔۔۔

 جس کی وجہ سے کاشتکار سے آڑھتی سستے داموں گندم خرید کر کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا نے لگے رواں سال پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے کو برقرار رکھا لیکن آس کے باوجود کسانوں کو باردانہ فراہم کیا گیا بلکہ باردانے کے حصول کے لیے ایپ کو متعارف کروایا گیا جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا یہی وجہ ہے کہ اس ایپ کو بہت کم کسانوں نے استعمال کیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت ایپ پر اپلائی کرنے والے کسانوں کو محدود باردانہ فراہم کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں