بورڈ آف ڈائریکٹرز میپکو کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کررہا، خالد محمود

بورڈ آف ڈائریکٹرز میپکو کھلاڑیوں  کو سہولیات فراہم کررہا، خالد محمود

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے ۔ تمام ٹیموں کے کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور کیمپ کا انعقاد کرکے اَن فٹ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنائیں ۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں مختلف ٹیموں کے کوچز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں