فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،مضر صحت مشروب ، دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،مضر  صحت مشروب ، دودھ تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، ملتان میں قلفی پوائنٹس، کولڈ سٹور، پاپڑ فیکٹریز اور۔۔۔

 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن، 150 کلو بدبودار مینگو پلپ، 100 لٹر ملاوٹی دودھ، 80 کلو غیر معیاری قلفیاں، 15 کلو گلے سڑے پھل تلف، خوراک میں ملاوٹ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدبودار پلپ اور گلے سڑے سیب سٹور کرنے پر انڈسٹریل سٹیٹ میں کولڈ سٹور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں