گگومنڈی:سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی شروع

گگومنڈی:سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی شروع

گگومنڈی(نامہ نگار)ستھراپنجاب پروگرام کے تحت سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی شروع کردی گئی۔بستی محمدپورہ میں سیوریج لائن کے پائپوں کی صفائی سے نکاسی آب کے 90فیصدمسائل حل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کی سب سے بڑی رہائشی آبادی بستی محمدپورہ میں عرصہ تقریباًتین سال قبل سیوریج پائپ لائن کامنصوبہ مکمل کیاگیاتھااورطویل عرصہ تک سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گلی بازاروں میں گٹرابل رہے تھے اورہرطرف گندے پانی کے تالاب نظرآرہے تھے مریم نوازشریف کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت بستی محمدپورہ میں بھی ہیوی مشینری کے ذریعے سیوریج پائپ لائنوں پرصفائی کاکام جاری ہے پائپوں کی صفائی ہونے سے نکاسی آب کے 90فیصدمسائل حل ہوگئے ہیں ۔شہریوں نے حکومت پنجاب کے ستھراپنجاب پروگرام کوسراہاہے اورصفائی کے کام ہونے پراطمینان کااظہارکیاہے

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں