جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے  الزام میں ایک شخص گرفتار

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق الپہ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار کو دیکھا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مڑنے لگاتو اہلکاروں نے اسے قابو کیا جس کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی کی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چیک کیا گیاجو بوگس پایاگیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں