گگو منڈی :وارداتیں،لاکھوں کاسامان چوری کر لیا گیا

 گگو منڈی :وارداتیں،لاکھوں کاسامان چوری کر لیا گیا

گگو منڈی (نمائندہ دنیا ) محنت کش کے 8لاکھ کے بکر ے اور بکریاں چوری ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق زوہیب حسین نے تھانہ گگو منڈی میں۔۔

 درخواست دی کہ وہ گزشتہ روز بکرے او ر بکریاں چرانے کے لئے نزد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گگو کے قریب گیا ہوا تھا ، اس دوران میں کھانے کیلئے گیا ،واپس آیا تو بکرے اور بکریاں مالیت8لاکھ گم تھے ۔ پڑتال پر پتہ چلا کہ راجہ رکشہ والا سکنہ 187ای بی اور2نامعلوم افراد میرے بکرے اور بکریاں چوری کر کے ساہوال کی طرف لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ادھر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی محمد پورہ سے گزشتہ روز نامعلوم افراد کمرے کی الماری سے کتابیں مالیت 15ہزار اور پائپ مالیت6ہزار چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے ہیڈ مسٹریس فوزیہ اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔ طارق محمود گزشتہ روز نواحی گائوں 223 ای بی میں نماز جنازہ ادا کرنے گیا تھا کہ نماز کے دوران نامعلوم شخص اس کی جیب سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں