اردل روم کا انعقاد، 6ملازمین کی سزائوں میں کمی، 2کی برقرار

اردل روم کا انعقاد، 6ملازمین  کی سزائوں میں کمی، 2کی برقرار

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔

اردل روم میں 12پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔سی پی او ملتان نے 06ملازمین کی سزاؤں میں کمی کر دی، 04 ملازمین کی اپیلیں منظور کرلی اور 02 ملازمین کی اپیلیں ریجکٹ کردی۔ دریں اثناء سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں