سب انسپکٹر تھانہ جلیل آباد چودھری سلیم کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

سب انسپکٹر تھانہ جلیل آباد چودھری  سلیم کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ جلیل آباد میں تعینات سب انسپکٹر چودھری محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اے ایس پی کینٹ طیب وزیر ، ایس ایچ او تھانہ جلیل آبادآصف مسعود ، ایس ایچ او تھانہ قطب پورفیضان علی رضا اور دیگر افسر تقریب میں شریک ہوئے ۔اے ایس پی کینٹ طیب وزیر نے سب انسپکٹر چودھری محمد سلیم کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔اے ایس پی کینٹ طیب وزیر نے سب انسپکٹر کو ہار پہنائے اور گلدستہ بھی پیش کیا، اس کے علاوہ اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دیئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں