گیس چوروں کیخلاف آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

گیس چوروں کیخلاف  آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا اشرف آباد اور مدینہ کالونی پیراں غائب میں آپریشن کلین اپ ،دو کمرشل اور ایک کمپریسر استعمال پر میٹر منقطع،دو صارفین غیر قانونی طور پر گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے۔

 جن کے میٹر منقطع کردیئے گئے ، ایک صارف کمپریسر مشین کے ذریعے گیس کھینچ رہا تھا جس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ اس طرح اشرف آباد سے مدینہ کالونی کے علاقہ کو کلیئر کردیا گیا۔ آپریشن سے علاقے کا گیس پریشر بہتر ہوگیا ہے ۔ نیو گلبرک کالونی کے ساتھ ایک صارف غیر قانونی طور سروس ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کررہا تھا ۔ جس پر دفعہ 462 سی کے تحت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں