میپکو آپریشن، مزید 113بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

میپکو آپریشن، مزید 113بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ،ایک روز میں 113 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

مختلف پولیس سٹیشنوں میں 77 نئے مقدمات کا اندراج کرایاگیا۔50 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،6 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا۔چوک بہادر پور رحیم یار خان میں ایک زرعی ٹیوب ویل صارف ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔میپکو بستی ملوک سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک صارف کو میٹر میں لوپ سسٹم لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ عباسیہ سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک صارف کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ سیکنڈ سب ڈویژن بہاولنگر میں ایک صارف میٹر میں دانستہ سوراخ کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ رورل سب ڈویژن تونسہ کی ٹیم نے 2بجلی چوروں کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ سیکنڈ سب ڈویژن وہاڑی کی ٹیم نے ایک بجلی چور کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔سرائے سدھو، کبیر والہ، فرسٹ جہانیاں، سیکنڈ جہانیاں، تلمبہ، میاں چنوں اور مخدوم پور سب ڈویژنوں میں 11افراد بوگس میٹر، باڈی ری فکس اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔20اپریل2024ء کوملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو420600روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 10 مقدمات کااندراج ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں