ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے منتخب میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی ٹریننگ مکمل

 ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے منتخب میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی ٹریننگ مکمل

ملتان(لیڈی رپورٹر) پنجاب کے مختلف بیس کے قریب ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی عمل میں لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس حوالے سے ذرائع کے مطابق سلیکٹ کئے گئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی دو روزہ ٹریننگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔

 جبکہ آج محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں و کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپل صاحبان کی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے اس کانفرنس میں پنجاب کے مختلف بیس کے قریب ٹیچنگ ہسپتالوں کے لئے سلیکٹ کئے گئے ایم ایس صاحبان کو بھی کہا گیا ہے وہ اس کانفرنس میں لازمی شرکت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں