ٹماٹروں اور پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

ٹماٹروں اور پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سبزی منڈی میں ٹماٹروں اور پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، شہری مہنگے داموں ٹماٹر اور پیاز خریدنے پر مجبور، شہریوں نے کمشنرملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیل کے مطابق خانیوال کی سبزی منڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکاہے ۔ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے شہر و گردونواح میں سبزی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے ، ٹماٹر 1 سو روپے 150 روپے فی کلو جبکہ پیاز120 روپے سے 170 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت ہورہاہے ، گزشتہ چند روز سے ٹماٹر و دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہری اس سلسلہ میں ذہنی ازیت کا شکار چکے ہیں۔ شہریو ں نے کمشنرملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں