گرجا گھروں میں عبادات کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات

گرجا گھروں میں عبادات کے موقع  پرفول پروف سکیورٹی انتظامات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر ملتان ڈسٹرکٹ میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں ہونے والی عبادات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔

متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔ گرجا گھروں پر متعدد پولیس افسروں و جوان تعینات کیے گئے تھے اس کے علاوہ چھتوں پر بھی پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ضلع کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسروں و جوانوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاون اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں