پولیس لائنز میں تفتیشی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

پولیس لائنز میں تفتیشی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

ملتان (کرائم رپورٹر )آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کی سربراہی میں ٹریننگ سنٹرو پولیس لائنز ملتان میں ملتان ریجن کے تفتیشی افسروں کے لیے زینب الرٹ ریکوری اینڈ رسپانڈ ایکٹ 2020 کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

روشنی ہیلپ لائن کراچی کی جانب سے فاؤنڈر آف روشنی ہیلپ لائن محمد علی اور ماسٹر ٹرینر علی شان اور عمران جلیل انچارج ریجنل ٹریننگ سینٹر نے ورکشاپ کے شرکا کو زینب الرٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ورکشاپ میں ملتان ریجن کے 60 تفتیشی افسران، محرران، وکٹم سپورٹ افیسر اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ نے شرکت کی،ورکشاپ نے تفتیشی افسران کو زینب الرٹ بارے میں لیکچر دیا،زینب الرٹ کی مدد سے گمشدہ اوراغواء شدہ بچوں کی ریکوری میں مدد ملتی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد نے کہا کہ زینب الرٹ ایپ دور حاضر کی اہم ترین سہولت ہیشہریوں کی شکایت پر ایف آئی آر کا فوری اندراج اور موثر تفتیش اہم ہے ، بچے ہمارا مستقبل ہیں انکا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، زینب الرٹ شکایات ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جارہا ہے ۔ورکشاپ کے اختتام پر روشنی تنظیم کی جانب سے ایس ایس سی ایس ایس پی اپریشنز ارسلان زاہد اور انچارج جنرل ٹریننگ سینٹر عمران جلیل کو شیلڈ دی گئی اور ورک شاپ کے شرکا میں اسناد تقسیم کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں