آر پی اوآفس کی مسجد کی تزئین وآرائش مکمل، قرآن خوانی ، دعائیہ تقریب

آر پی اوآفس کی مسجد کی تزئین وآرائش  مکمل، قرآن خوانی ، دعائیہ تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفس کی مسجد طوبیٰ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر مسجد میں قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

 تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری ، ایس پی لیگل شعبان محمود ، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدلرحیم لانگ ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، پرائیویٹ سیکرٹری چودھری محمد خالد اور دفاتر کے جملہ سٹاف نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسجد طوبیٰ کی تزئین و آرائش ہمارے ہاتھ سے مکمل ہوئی ۔ یہ میرے لئے اور سٹاف کے لئے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں