جنوبی پنجاب،بیماریوں کا حملہ،شہری خوف کا شکار

جنوبی پنجاب،بیماریوں کا حملہ،شہری خوف کا شکار

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بیماریوں کے حملے سے شہری خوف کا شکار ہیں ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 10 بچے رپورٹ ،نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 67 مریض لائے گئے۔

 ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 729مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 27مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 12 مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں خسرہ میں مبتلا مریضوں کے لئے 21 بستروں پر مشتمل آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں مبتلا 09 بچے زیر علاج ہیں،چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 10 مریض زیر علاج ہیں ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر سلمان کے مطابق رواں سال نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 159 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 67بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2ہزار 53بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ، کھانے پینے میں بے اعتدالی اور موسم میں تبدیلی کے باعث گیسٹرو بھی وبائی صورتحال اختیار کر گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 67 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو میں مبتلا 90مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیانشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا اور شبہ میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں