خسرے کی وبا بے قابو،767مریض رپورٹ

خسرے کی وبا بے  قابو،767مریض رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ،محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ۔۔۔

 چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 767 مریض بچے رپورٹ ہوئے ، نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 12 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں