پابندی کے باوجود فصل گندم کی باقیات نذر آتش

 پابندی کے باوجود فصل  گندم کی باقیات نذر آتش

میلسی (نامہ نگار )حکومت کی جانب سے گندم کی باقیات کو جلانے پر پابندی کے حکم کے باوجود علاقہ بھر میں کاشتکاروں کی جانب سے کھیتوں میں آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلانے کا عمل جاری ۔

 تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگا کر جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن علاقہ بھر میں اس پابندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے اور با اثر زمیندار ہار ویسٹر کے ذریعے گندم کی کٹائی کے فوری بعد فصل کی باقیات کو جلانے کے لیے کھیتوں میں آگ لگا کر ان احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرنے مصروف ہیں ۔ شہریوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں