غیر متوقع بارشیں، سرکاری گوداموں میں ہزاروں ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ

غیر متوقع بارشیں، سرکاری گوداموں میں  ہزاروں ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)غیر متوقع بارشیں،خراب موسمی حالات،کھلے آسمان تلے سرکاری گوداموں میں موجود ہزاروں ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ۔

گزشتہ سال کی گندم موجود ہونے کی وجہ سے امسال گندم کو سٹاک کرنے کے لیے جگہ تاحال نہ بنائی جاسکی، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری تاخیر کا شکارہے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اصغر سہو سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گندم سٹاک کرنے کے لئے جگہ کا انتظام جلد کرلیا جائے گا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری بھی کی جائے گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں