اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ڈیلرز کی دکانوں پرچھاپے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت  کے ڈیلرز کی دکانوں پرچھاپے

مونڈکا (نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق خان کے شاہ جمال ، دانڑیں اڈا اور چوک مکول میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے ۔

کوالٹی ایشورنس یقینی بنانے کیلئے سیمپل حاصل کرنے کے علاوہ سٹاک کی پوزیشن بھی مانیٹر کی۔دکانداروں کو کوالٹی ایشورنس یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیںاور کہا کہ دو نمبری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔نہ کرنے کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ عبدالرزاق نے پیسٹی سائیڈ کوالٹی ایشورنس یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز شاہ جمال ، دانڑیں اڈہ اور چوک مکول میں زرعی ادویات کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے ۔ادویات کے سیمپل لیے ۔دکانوں پر موجود سٹاک چیک کیا۔تاکہ سیزن میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات کے نمونے لیبارٹریز کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔کوالٹی ایشورنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔زراعت پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔کاشتکار طبقہ کو پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے سخت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں