ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد

ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی لودھراں ان ایکشن،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دودھ بردار گاڑیوں سمیت اچار اینڈ مربہ یونٹ،بیورجز پلانٹ کی انسپکشن۔۔۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،40 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی لودھراں میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کو خوراک کی سٹوریج کے لیے کیمیکلز ڈرمز کا استعمال کرنے ،پیکنگ کی جگہ گندگی پائے جانے پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح شاہ پور روڈ کہروڑ پکا لودھراں میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر گاڑی مالکان کو 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ جلال پور روڈ لودھراں میں ملک کولیکشن سنٹر کو کم فیٹ والا دودھ فروخت کرنے ،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید سوئی والا میں ٹی سٹال کو کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے جبکہ بستی جال والا میں سوڈا واٹر یونٹ کو تیار مشروبات پر لیبلنگ نہ کرنے اور سیکنڈری سکول کے قریب لودھراں میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں