بچے سے زیادتی ، ملزم فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بچے سے زیادتی ، ملزم فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ملتان( کرائم رپورٹر ) تھانہ نیوملتان کے علاقے میں مقامی نوجوان نے بچہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق بودلہ ٹائون سے شفقت خان نے پولیس کو15اطلاع دی کہ میرا بھتیجا احمد حسین گھر کے باہر کھیل رہاتھا کہ میرا ہمسائے ملزم کامران نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچہ کو میڈیکل کے لئے نشتر ہسپتال روانہ کردیا اور فرار ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں