ایم پی اے وفد کی وی سی نشتر یونیورسٹی مہناز خاکوانی سے ملاقات

ایم پی اے وفد کی وی سی نشتر  یونیورسٹی مہناز خاکوانی سے ملاقات

ملتان(لیڈی رپورٹر) پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں ایم ایس/ایم ڈی پی جی آرز کے ہمراہ ان کے رجسٹریشن کے مسائل پر۔۔۔

 بات کرنے کے لیے وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی،اسی حوالے سے یہ مسئلہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی طرف سے گزشتہ اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں اٹھایا گیا تھا اور وہاں تفصیلی بحث کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں اس پر بات کی،اس موقع پر بتایا گیا کہ پلمونولوجی / گیسٹرو اینٹرولوجی / ڈرمیٹولوجی / نیفروولوجی میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ بھی اب تک نہیں ہو سکا  ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں