ڈاکٹر محمد اشرف کا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کمپلیکس کا دورہ

 ڈاکٹر محمد اشرف کا ایڈیشنل  ڈائریکٹر لائیوسٹاک کمپلیکس کا دورہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ریسرچ پروڈکشن لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کمپلیکس ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا ۔

 ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ہمراہ ڈاکٹر محمد طارق انور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال ، ضلعی لیبارٹری ،سہولت سینٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس مظفرگڑھ کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمانہ امور کا بغور جائزہ لیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں